اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید67 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد14158تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے4468نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ49ہزار824تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے  ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ93 ہزار282 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد42384تک پہنچ گئی ، اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2842 تک پہنچ گئی ۔کوروناوائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.3فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2137مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرسے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسرے نمبرپر آگیا۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7876تک پہنچ گئی ۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد21309تک پہنچ گئی ، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4357صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7316،صوبہ بلوچستان225،آزاد جموں وکشمیر1272جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد29رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ55ہزار511 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ82ہزار596،خیبر پختونخوا74040،اسلام آباد46623،بلوچستان19023،آزاد جموں وکشمیر10631جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4858تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 55056 تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں83630، سندھ میں 2 لاکھ64ہزار355، پنجاب میں دو لاکھ10 ہزار95، بلوچستان میں19453، آزاد جموں و کشمیر میں12245اور گلگت بلتستان میں4990فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں6190افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4487، خیبر پختونخوا میں2274، اسلام آباد میں557، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں205اور آزاد جموں و کشمیر میں342فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ21ہزار70ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے44279نئے ٹیسٹ کئے گئے۔