لاہور  (ویب ڈیسک)

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے لاہور کے تمام اسپتالوں کے ایم ایس کو الرٹ کرتے ہوئے دفاتر کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت کر دی۔اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق تمام اسپتالوں کے انتظامی دفاتر پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔دوسری جانب محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ضروری عملہ کی ہفتہ، اتوار کی چھٹی کینسل کر دی گئی ہے۔