اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 5نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بدھ کوقومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار802ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.28فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گلگت میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 263ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پرمثبت کیسز کی شرح 0.38فیصد رہی۔