اسلام آباد (ویب ڈیسک)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا ویکسین کارڈ جاری کرنے کے لیے پورٹل لانچ کر دیا۔
اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کورونا ویکسین کارڈ جاری کرنے کے لیے پورٹل لانچ کر دیا گیا ہے، جن کی دونوں ویکسینیشن مکمل ہوچکیں وہ اپنے کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا کے میگا سینٹرز سے بھی کارڈز وصول کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کارڈ https://nims.nadra.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔