• عالمی ادارہ صحت سے حفاظتی سامان لیا جائے گا اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرزکو ویکسین لگائی جائیگی،حکام قومی ادارہ صحت

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)سے منکی پاکس کی ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کرلی گئی جبکہ عالمی ادارہ صحت سے منکی پاکس کی ویکسین بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔حکام نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت سے حفاظتی سامان لیا جائے گا اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرزکو ویکسین لگائی جائیگی۔حکام کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں 20 مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور پوری دنیا سے پاکستان آنے والے مشتبہ مریضوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے جبکہ دنیا بھر سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کی بھی نگرانی کی  جارہی ہے، ہرمہینے تقریبا 3 سے 4 ہزار پاکستانی بیرون ممالک سے بیدخل ہوکرپاکستان واپس آتے ہیں۔دوسری جانب منکی پاکس کے پھیلا کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ۔پاکستان نے منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق کے بعد باررڈ ہیلتھ سروسز کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے ائیر پورٹس پر وبا کی روک تھام اور بچا کے لیے سخت اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں۔