• منکی پاکس کیسزکے پیش نظرپمزہسپتال میں مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا
  • مزید کیسزسامنے آنے پرمریضوں کوآئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا،ترجمان پمز

اسلام آباد، کراچی  (ویب نیوز)

منکی پاکس کے دوکیسزسامنے آنے کے بعد ہسپتا لوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔سندھ حکومت نے منکی پاکس اقدامات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق منکی پاکس کیلئے ہسپتا لوں میں الگ وارڈزبنائے جائیں گے ،منکی پاکس کی علامت کے لئے الگ آئسولیشن وارڈ رکھاجائے گا۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ منکی پاکس کے حوالے سے ضلعی سطح پرریپڈ رسپانس ٹیم بنائی جائے گی۔ادھرمنکی پاکس کیسزکے پیش نظرپمزہسپتال میں مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا۔پمزحکام نے تصدیق کی ہے کہ کورونا کی طرز پرآئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ترجمان پمز نے کہا کہ منکی پاکس کا پہلا مریض بھی پمزہسپتا ل میں ہی زیر علاج ہے،مزید کیسزسامنے آنے پرمریضوں کوآئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔منکی پاکس کے لئے ہسپتا لوں میں الگ وارڈز بنائے جائیں گے ۔وزارت صحت نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ کا عمل تیز کرنے اور ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بنانے کی ہدایت کردی۔مراسلے کے مطابق بیماری علامات میں سراورپٹھوں میں درد،چہرے اور جسم پر پھوڑے ظاہر ہونا ہے،وبا زدہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ لازمی کی جائے،ڈبلیوایچ اوکے 6 خطوں میں 110 ریاستوں میں87 ہزار 113 کیسز اور 130اموات رپورٹ ہوئیں۔