کراچی (ویب نیوز)

کراچی کے علاقے لیاری میں منکی پاکس کا ایک اورکیس رپورٹ ہوا ہے۔لیاری کے رہائشی سات سالہ لڑکے کو این آئی سی ایچ آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا، بچے میں علامات منکی پاکس جیسی ہیں اور ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔بچے کے والدنے کہا کہ مثاثرہ بچے کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں اور ہمارا کوئی رشتہ دار بیرون ملک سے نہیں آیا۔ڈائریکٹر این آئی سی ایچ نے کہا کہ حتمی تشخیص ٹیسٹ رپورٹس کے بعد ہی ممکن ہے اور ٹیسٹ سیمپلز اسلام آباد بھیجے جائیں گے رپورٹس 5 سے 7 دن میں موصول ہونگی۔اس سے قبل قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے پاکستان پہنچنے والے سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی۔