کراچی (ویب نیوز)

پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے مزید3 کیس سامنے آگئے۔بین الاقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی۔ ان میں ایک صومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں۔دبئی سے کراچی پہنچنے والا صومالی باشندہ بشیر مالم فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 329 سے کراچی آیا۔ مسافر کی سکیننگ کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔ شارجہ سے کراچی آنے والے مسافر ایوب خان اور محمد جاوید بھی منکی پاکس کا شکار نکلے۔ دونوں مسافر شارجہ سے پرواز نمبر جی نائن 548 سے کراچی آئے ہیں۔تینوں مسافروں کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا۔ملک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹس اور بندرگاہوں کیلئے احتیاطی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں جو تمام ایئر اور سی پورٹس پر لاگو ہوں گی۔