ایران نے تیل و گیس کی ترسیل کو نشانہ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے، پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے اتحادیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی برآمد کرنے والے راستے خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

(کراچی سمیت ملک بھر میں) پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ۔

 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی محدود کر دی تمام پیٹرول پمپس پر ایلوکیشن عائد ہونے کے باعث سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔ صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ امیر خان.  ملک بھر میں پیٹرول پمپس کو سپلائی میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔  پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

 پیٹرول پمپس کو ماہانہ اوسط فروخت کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی دی جارہی ہے، کسی بھی ڈیلر کی اضافی طلب پوری نہیں کی جارہی عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوتے ہی ڈیلرز شور مچانا شروع کردیتے ہیں جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہو، ڈیلرز مصنوعات کی خریداری کم کر دیتے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیا  ں

کراچی  (  ما نیٹرنگ ڈیسک )

امریکا ایران جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے۔  صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ امیر خان کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی محدود کر دی تمام پیٹرول پمپس پر ایلوکیشن عائد ہونے کے باعث سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن طارق حسن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول پمپس کو سپلائی میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔

ذرائع آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو ماہانہ اوسط فروخت کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی دی جارہی ہے، کسی بھی ڈیلر کی اضافی طلب پوری نہیں کی جارہی عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوتے ہی ڈیلرز شور مچانا شروع کردیتے ہیں جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہو، ڈیلرز مصنوعات کی خریداری کم کر دیتے ہیں۔

تہران (ما نیٹرنگ ڈیسک )  ایران نے تیل و گیس کی ترسیل کو نشانہ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے، پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے اتحادیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی برآمد کرنے والے راستے خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ تنازع جاری رہا تو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے تیل اور گیس کی برآمدات کے راستے بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ خطے سے توانائی کی برآمدات ’’یا تو سب کے لیے ہوں گی یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں‘‘ جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ایران خطے میں جہاز رانی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف مزید کارروائی کر سکتا ہے۔

 

دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اور کہا ہے کہ امریکا اپنی شکست چھپانے کے لیے ایرانی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

پاسداران نے کہا کہ اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کا امریکی دعویٰ بے بنیاد ہے، کسی جہاز نے ایرانی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی ہی نہیں تو ایران ان پر کوئی حملہ کیوں کرے گا۔