چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری فارغ،نوٹیفکیشن جاری
کسی سینئر ممبر بورڈ یا ای ڈی کو قائم مقام چیرمین ایچ ای سی مقرر کیا جائیگا
اسلام آباد(ویب نیوز)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو ہوگیا، آرڈیننس کے تحت چیئرمین کی مدت 4 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ۔ کسی سینئر ممبر بورڈ یا ای ڈی کو قائم مقام چیرمین ایچ ای سی مقرر کیا جائے گا جس کے بعد مستقل چیئرمین کے لیے اشتہار دے کر اس عہدے پر مستقل تعیناتی کی جائے گی۔