مسافر ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے اعظم سواتی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزرات ریلوے نے کورونا کی تیسری لہر میں نظر بڑھتے کیسزکے باعث مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ بھی0 5فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک بھر میں کورونا کی شدت میں تیزی آئی ہے، اور مختلف شہروں میں سمارٹ اور مکمل لاک ڈائون کئے جارہے ہیں، دوسری جانب وزارت ریلوے نے بھی رواں ہفتے مسافر ٹرینیں نصف کرنے اور بکنگ 50فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے دو روز میں ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ 50فیصد کر دی جائے گی اور رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا اور اگر اگلے ہفتے تک کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بند کر دی جائیں گی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے اعظم سواتی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے، سندھ حکومت بھی کروونا میں بڑھتے کیسز کے باعث ٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔