کراچی (ویب نیوز)

پاکستان ریلوے نے عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جون سے کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ریلوے حکام کے مطابق بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن سے روزانہ شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 10 بجکر 45 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے سفر کی سہولت موجود ہوگی جبکہ ٹرین حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور اور بہاولپور سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچے گی۔