مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے باوجود 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد( ویب  نیوز)

ملک میں مسلسل کئی ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مہنگائی کازور ٹوٹ گیا اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.16فیصد کمی واقع ہوئی ہے اس کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر 45.72فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی 13 سستی ہوئیں جبکہ 15 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران چکن،چائے کی پتی، ،انڈے،ٹماٹر،آلو،دہی،دال ماش،دال مونگ،بیف،مٹن،کھلا دودھ،خشک دودھ، اور باسمتی ٹوٹا چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 23 اشیا مہنگی ہوئیں۔اسی طرح پیاز، لہسن، ایل پی جی، آٹا،ویجی ٹیبل گھی،چینی،آگ جلانیوالی لکڑی،دال مسور،دال چنا ،سرسوں کے تیل اور پٹرولیم مصنوعات سمیت تیرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چکن کی قیمتوں میں 7.51 فیصد، چائے کی پتی 4.53 فیصد، چائے 1.09 فیصد،انڈے2.29، ٹماٹر2.11 فیصد،انرجی سیور2.22 فیصد اور دہی کی قیمتوں میں1.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پیاز کی قیمتوں میں9.04 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں1.76 فیصد،چینی کی قیمتوں میں1.42،آٹا کی قیمتوں میں1.40فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں0.12 فیصد دال مسور0.40 فیصد،ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.11 فیصد،پٹرول کی قیمتوں میں 4.24فیصد ،ڈیزل کی قیمتوں میں10.38 فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں3.02 فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.89 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.48 فیصد کمی واقع ہوئی ۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں41.67 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں45.37فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں44.75فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 44.72فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 47.09 فیصد رہی ہے ۔۔