اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص تین اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھرگئے اور مزید گنجائش نہیں ہے جبکہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے 15سرکاری اور نجی اسپتال مختص کردئیے گئے ہیں۔ڈی ایچ او نے کہا ہے کہ پمز میں 163 آکسیجن بیڈز میں 120 کورونا مریضوں سے بھر گئے جب ہ متعدی بیماریوں کے لیے قائم آئی ایچ آئی ٹی سی اسپتال میں 70 آکسیجن بیڈز میں سے 50 پر کورونا مریض ہیں، اسی طرح پولی کلینک اسپتال میں 27 آکسیجن بیڈز میں سے 24، سی ڈی اے اسپتال میں سے 43 آکسیجن بیڈز میں سے 32 پر کورونا مریض ہیں۔ڈی ایچ او کا بتانا ہے کہ شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز بھی 856کورونا کے مثبت کیس رپورٹ کیے گئے جو ریکارڈ کیسز ہیں۔