مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجد بریر کو 20 سال قید کے بعد رہائی کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مجد بریر کو اسرائیلی فوج نے سلوان کے مقام پر فلسطینی شہری مجد بریرکے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود ان کے بچوں کو زدو کوب کیا اور اس کے بعد سابق اسیر مجد بریر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ہلال احمر فلسطین کے مطابق مجد بریر کی گرفتاری کیخلاف فلسطینیوںنے اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا تو قابض فوج نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی فائرنگ کی۔