جنین ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی محنت کش زخمی

جنین (ویب ڈیسک)

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فائرنگ کر کے 24سالہ فلسطینی محنت کش کوشدید زخمی کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے 24سالہ محمود یاسر قصراوی کے سر میں گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔قصراوی کے اہل خانہ نے کہا کہ صہیونی فوج نے کچھ دوسرے فلسطینی محنت کشوں کے ساتھ قصراوی کا تعاقب کیا اور دیوار فاصل کے قریب اس پر گولی چلائی گئی۔ گولی اس کے سرمیں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ قصراوی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔اہل خانہ نے کہا کہ قصراوی کو نابلس کے رفیدیای ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔

#