اسرائیلی جارحیت کے نتیجے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 25 فلسطینی شہید،89 زخمی
7 اکتوبر سے اب تک 51,025شہید اور 116,432زخمی ہوئے ،فلسطینی وزارت صحت
غزہ ( ویب نیوز)
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 25 فلسطینی شہید اور89 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہدا اور زخمیوں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف اسپتالوں میں 25 شہدا (جن میں 3 شہدا ملبے سے نکالے گئے) اور 89 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔اب بھی متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کا پہنچنا ممکن نہیں ہو رہا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 51,025اور زخمیوں کی تعداد 116,432 ہو چکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق18مارچ 2025 سے اب تک کی جارحیت میں 1,652شہدا اور 4,391زخمی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔