یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا

مقبوضہ بیت المقدس(ویب  نیوز) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں گذشتہ ہفتے411 یہودی آباد کاروں، اور اسرائیلی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔خیال رہے کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔