اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیواوائرس سے ایک دن میں مزید 78 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جا پہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 97 ہزار 32 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 757 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ65 ہزار 433 ، پنجاب میں 2 لاکھ 20 ہزار 392، خیبر پختونخوا میں 87 ہزار 055، اسلام آباد میں 57 ہزار 833، بلوچستان میں 19 ہزار 557، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 663 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 024 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد50 ہزار 397 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 78 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 434 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 848 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 03 ہزار 126 ہوگئی ہے۔