کورونا ‘ ملک بھر میں مزید83 جاں بحق ، 5234نئے کیسزرپورٹ
اموات14613تک پہنچ گئیں، 3384 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،این سی اوسی
اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھرمیں عالمی وباء کوروناوائرس کے وار مزید تیز ہو گئے ، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک مرض نے مزید 83مریضوں کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد14613تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں جاری کوروناوائرس کی تیسری لہر کے دوران ریکارڈ5234نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ78ہزار 165 تک پہنچ گئی،کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح9.93فیصد ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے6 لاکھ7ہزار205 مریض مکمل طور پرشفایاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد56347تک پہنچ گئی ،اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3384 تک پہنچ گئی ۔کوروناوائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ سندھ کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی اور یہ تعداد دو لاکھ 25ہزار سے اوپر جا چکی ہے جبکہ صرف صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد28ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح89.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2148 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسرے نمبرپر آگیا ۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد10779تک پہنچ گئی ۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد28871تک پہنچ گئی ، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5029صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9707،صوبہ بلوچستان279،آزاد جموں وکشمیر1607جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد75رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ56ہزار384 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ90ہزار597،خیبر پختونخوا77166،اسلام آباد48050،بلوچستان19122،آزاد جموں وکشمیر11019جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4867تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 59401 تک پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں89255، سندھ میں 2 لاکھ65ہزار917، پنجاب میں دو لاکھ25 ہزار953، بلوچستان میں19610، آزاد جموں و کشمیر میں12984اور گلگت بلتستان میں5045فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں6485افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4504، خیبر پختونخوا میں2382، اسلام آباد میں572، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں209اور آزاد جموں و کشمیر میں358فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ2 لاکھ 97 ہزار544ہزار 374ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 50170نئے ٹیسٹ کئے گئے جو کہ کوروناوباء شروع ہونے کے بعد پاکستان کے اندر ایک روز کیئے جانے والے کوروناوائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسی نیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسی نیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جائے گی۔