کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان
انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا ،43ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پربند ہوا ،سرمایہ کاروں کے 133ارب روپے ڈوب گئے
کراچی(ویب نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو شدید ترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 700پوائنتس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور 43ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پربند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 133ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے کم ہو کر 77کھرب روپے کی سطح پر آگیا مندی کے سبب 82.35فیصدحصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی تنزلی کا شکار ہو گئی اور فروخت کے دبائو کے نتیجے میں حصص مارکیٹ میں کاباری سرگرمیاں ماند رہیں اور سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے بھی گریز کیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں752.74پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44300.95پوائنٹس سے کم ہو کر 43548.21پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 319.10پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18170.34پوائنٹس سے کم ہو کر 17851.24پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30286.19پوائنٹس سے کم ہو کر 29769.50پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب33ارب39کروڑ87لاکھ93ہزار387روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب34ارب 16کروڑ43لاکھ 72ہزار310روپے سے گھٹ کر 77کھرب76کروڑ55لاکھ 78ہزار923روپے رہ گیا ۔پیر کو مارکیٹ میں13ارب روپے مالیت کے 30کروڑ28لاکھ 3ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 26کروڑ68لاکھ 48ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 391کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے61کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،322میں کمی اور 8کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ45لاکھ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ 2کروڑ44لاکھ ،سلک بینک لمیٹڈ 2کروڑ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ83لاکھ اور پاک ریفائنری 1کروڑ51لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں64.60روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 925.97روپے ہو گئی اسی طرح 54.00روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر 855.00روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 700.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 9500.00روپے ہو گئی اسی طرح 97.99روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2750.01روپے ہو گئی ۔