غزہ (ویب ڈیسک)
اسرائیلی فورسزنے گاڑی پر فائرنگ کر د ی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور اہلیہ زخمی ہو گئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا جب جوڑا اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا تو اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور اہلیہ زخمی ہو گئیں، زخمی خاتون کو کمر پر گولیاں لگیں ، شہید فلسطینی کی شناخت 42 سالہ اسامہ صدیق منظور کے نام سے ہوئی۔