پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں پروپیگنڈا ہے، جہانگیر ترین کی تردید
شہلا رضا نے جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی
اسلام آباد(ویب نیوز)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیدیا۔ایک بیان میں جہانگیر ترین نے پی پی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، میں پی پی کی قیادت سے نہیں مل رہا۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے جہانگیر ترین کی آئندہ ہفتے آصف زرداری سے ملاقات کا دعوی کیا تھا۔ اپنے ٹویٹ میںانہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین مخدوم احمد محمود سے مل چکے ہیں اور آئندہ ہفتے کراچی میں آصف زرداری سے ملیں گے۔شہلا رضا نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات میں جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑنے اور پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،نہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔ ،علاوہ ازیں ایک نجی ٹی وی کے مطابق سیدہ شہلا رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔شہلا رضا نے اپنی ٹوئٹ میں دعوی کیا تھاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔تاہم جہانگیر ترین نے شہلا رضا کے دعوے کی تردید کردی ہے جس کے بعد اب صوبائی وزیر نے اپنی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی ہے