آرمی چیف سے روسی وزیرخارجہ کی ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
مستقبل میں پا ک روس کثیر الجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،روسی وزیر خارجہ
راولپنڈی (ویب نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی،ملاقا ت میںمیں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میںخطے کی سلامتی بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان امن عمل، پاکستان اور روس کے درمیان سیکورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کا وشوں کو سراہا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ جبکہ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، مستقبل میں کثیر الجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔