• آرمی چیف کا دو رہ چین،چینی فوجی قیادت سے ملاقات
  • خطے میں امن واستحکام کو برقرار رکھنے اورفوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ
  • پاک فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر کا چین کے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر شاندار استقبال  ، گارڑ آف آنر پیش کیا گیا
  • آرمی چیف نے پی ایل اے آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ دیکھا
  • تربیت کے اعلی معیار اور فوجیوں کی طرف سے دکھائے گئے پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی

راولپنڈی،بیجنگ  (ویب نیوز)

آرمی چیف کا دو رہ چین،چینی فوجی قیادت سے ملاقات میںخطے میں امن واستحکام کو برقرار رکھنے اورفوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر کا چین کے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،انہوں نے وہاں چین کی فوجی قیادت سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیاگیا ۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے چین کے سرکاری دورہ کے پہلے روز پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹر میں گارڑ آف آنر پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے چینی فوج کے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا اور ان کی پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے پی ایل اے آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے تربیت کے اعلی معیار اور فوجیوں کی طرف سے دکھائے گئے پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔آرمی چیف نے دونوں ممالک کی فوج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین میں فوجی رہنماوں سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔یاد رہے کہ یہ افتتاحی ملاقاتیں آرمی چیف کے چین کے چار روزہ دورے کا حصہ ہیں ۔۔