پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے جس کی وجہ سے تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا 44700پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں94ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کارباری تیزی کی وجہ سے 68.28فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،کیمیکل ،فوڈز،بینکنگ ،سیمنٹ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں787.79پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 43953.58پوائنٹس سے بڑھ کر44741.36پوائنٹس ہو گیا اسی طرح319.94پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18012.87پوائنٹس سے بڑھ کر 18332.21پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30042.73پوائنٹس سے بڑھ کر30423.30پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں94ارب49کروڑ50لاکھ86ہزار362روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب71ارب 43کروڑ58لاکھ 65ہزار258روپے سے بڑھ کر 78کھرب65ارب 93کروڑ9لاکھ51ہزار620روپے ہو گیا ۔جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں 17ارب روپے مالیت کے 38کروڑ 31لاکھ 5ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 20ارب روپے مالیت کے 37کروڑ5لاکھ 28ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر391کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،100میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل3کروڑ59لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ86لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ60لاکھ ،لوٹے کیمیکل 2کروڑ24لاکھ ،پاک ریفائنری 2کروڑ17لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ3لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں350.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9850.00روپے ہو گئی اسی طرح 80.00روپے کے اضافے سیباٹا پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر1940.00روپے ہو گئی جبکہ انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت میں13.18روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1122.18روپے ہو گئی اسی طرح12.22روپے کی کمی سے امرو مضاربہ کے حصص کی قیمت کم ہو کر 150.78روپے ہو گئی ۔