لاہور (ویب ڈیسک)
لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت 80روپے مقرر کرنے کے متعلق تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں شوگر ملز سے چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کی جاتی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی پنجاب کی شوگر ملز سے حصول کو یقینی بنایا جائے۔
عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ حکومت تمام شوگر ملز سے پیداوار کے تناسب سے چینی خریدے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21مئی تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شوگر ملز سے حکومت کی جانب سے 80 روپے چینی خریدنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔