لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید سمیت 20 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
کچہری میں ہنگامہ آرائی کرنے کے مقدمہ میں ملزمان کو گرفتار کرکے 29 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
سرگودھا( ویب نیوز) عدالت نے مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید، سابق پارلیمانی سیکرٹری عبدالرازاق ڈھلوں سمیت 20 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 29 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق الیکشن 2018 کے نتائج کے روز ضلع کچہری میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ لیگی ایم این اے حامد حمید ، سابق ایم پی اے عبدالرازاق ڈھلوں سمیت 20سے زائد کارکنوں کیخلاف درج کیا گیا تھا ۔ بار بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر سول جج عمر جاوید ورک نے تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے مقررہ تاریخ کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔