کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 56.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 62کروڑ49لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 50.08فی صد کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45467پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی غرض سے شیئرز کی فروخت کا دباو بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس28.18پوائنٹس کے اضافے سے18537.78پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.18پوائنٹس کے اضافے سے 30722پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس48.80پوائنتس بڑھ کر74279.69پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور139میں کمی رہی جبکہ20میں استحکام رہا۔جمعہ کو17کروڑ35لاکھ22ہزار529شیئرز کا کاروباہوا جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو34کروڑ76لاکھ65ہزار735حصص کے سودے ہوئے تھے۔تیزی کے باعث مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 62کروڑ49لاکھ16ہزار585 روپے بڑھ کر79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ93ہزار659 روپے ہوگیا ۔کاروبار کے اعتبار سے سرگرم کمپنیوں میںغنہ گلو ہول،ٹیلی کارڈ،ٹی آر جی پاکستان،ورلڈ کام ٹیلی کام،غنی گلوبل گلاس،فلائنگ سیمنٹ(آر)بل گلاس،ہم نیٹ ورک اوراٹک ریفائنری شامل ہیں۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سیپ ہائرٹیکس58.28روپے کے اضافے سے933.33روپے اوربہانیرو ٹیکس54.90روپے کے اضافے سے949.90روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو37.97روپے کی کمی سے1500روپے اوروائتھ پاک29روپے کی کمی سے970روپے ہوگئی۔