کویت کے تعاون سے مسجد اقصیٰ میں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا
مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں پر نمازیوں اور روزہ داروں میں افطار کے پیکٹ تقسیم
مقبوضہ بیت المقدس (ویب نیوز)کویت کے تعاون سے مسجد اقصیٰ میں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ فلسطینی سماجی بہبود کی تنظیم ”وفا برائے ترقی”کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے تعاون سے مسجد اقصی اور حرم قدسی میں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اجتماعی افطارپروگرام ماہ مقدس کے دوران جاری رہے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے تعاون سے شروع کردہ افطار پروگرام القدس اوقاف کی طرف سے بھی تعاون فراہم کیا گیا ہے جب کہ اردن میںمتعین کویتی سفارت خانہ اس پروگرام کی نگرانی اور سرپرستی کر رہا ہے ۔ مسجد اقصی کے تمام داخلی دروازوں پر نمازیوں اور روزہ داروں میں افطار کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ۔ یہ پروگرام رمضان المبارک کے مہینے میں جاری رہے گا۔ بیان میں امیرکویت اور حکومت کا مسجد اقصیٰ میں افطار پروگرام شروع کرنے پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کویت فلسطینی اداروں کو فنڈز دینے والا بڑا ملک ہے جو فلسطینیوں کی بہبود کے لیے مختلف شعبوں میں مالی مدد کر رہا ہے۔