بھارتی ہم منصب سے کوہی ملاقات طے نہیں ہے، شاہ محمود قریشی
دوبئی(ویب نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کی دوستی کے 50 سال مکمل ہونے جارہے ہیں، پاکستان یو اے ای کے ساتھ تعلقات میںمزید بہتری چاہتا ہے، اس دورے کا بنیادی مقصد باہمی تعلقات بہتر کرنا تھا۔ دوبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوبئی آنے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گہرائی لانا ہے، موجودہ سال پاکستان اور یواے ای کیلئے بڑی اہمیت اختیار کرگیا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس سال ہمارے سفارتی تعلقات اور مثالی دوستی کے 50 سال مکمل ہورہے ہیں، اس لحاظ سے یہ ہمارے لئے بڑا قیمتی سال ہے۔ دبئی امارات دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں ناکہ پاک بھارت تعلقات۔ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کی بنیاد شیخ زید نے رکھی ۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ گرمجوشی اور محبت کی جو بنیاد رکھی اس کو ہم دونوں اطراف سے آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، اس میں خاصی بہتری آئی ہے۔ پیر کو یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی، اس میں مجھے مزید بہتری کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں ۔ مجھے ایکسپو2020 کا ملاحظہ کرنے کا موقع ملا۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اس کو اچھے طریقے سے تیار کیا جارہا ہے۔ جب اکتوبر میں اس کا آغاز ہو جائے گا تو میں یہاں ایک اسپیشل پروگرام کا اہتمام کروں گا جس میں ہمارا سفارت خانہ کردارادا کرے گا ۔ میرا ارادہ ہے کہ یو اے ای میں پروفیشنل پاکستان کمیونٹی کو وہاں مدعو کیا جائے تاکہ وہ آکر پاکستان کے بارے میں دیکھیں اور سنیںً وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔ پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کی کوشش بھی کریں اور مزید کردارادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ہم منصب سے کوہی ملاقات طے نہیں ہے۔ امارات دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں ناکہ بھارت ب تعلقات۔ دوست ممالک تجویز پیش کرتے ہیں پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کر مسائل حل کریں۔ دوست ممالک کی نیک خاہشات کی قدر کرتے ہیں۔ بھارت سمیت تمام ہمسائے کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں ۔ افغانستان کے معاملے میں پاکستان نے سہولت کار کا کردارادا کیا اور کرتارہے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔ یو اے ای سے تہران جائوں گا اورپھر ایران کے بعد ترکی جائوں گا اس دورے میں قطر نہیں جارہا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ حکومت دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابی اصلاحات کرنا چاہتی ہے چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائے۔ وزیر خارجہ نے دبئی ورلڈ ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کیا۔