کوئٹہ (ویب ڈیسک)
پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ 21اپریل بدھ کی شام رات کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں ،چین دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتاہے بیان میں بم دھماکے میں جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی ہونیوالوں سے ہمدردی کااظہار کیاہے ،ترجمان کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر مسٹر نونگ رونگ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے دورے پر چینی وفد کی قیادت کررہے تھے جب دھماکہ ہوا تو ہوٹل میں کوئی چینی اہلکار موجود نہیں تھا اور نہ ہی حملے میں کسی چینی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔