آگ آئی سی یو کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، ابتدائی رپورٹ
نئی دہلی (ویب ڈیسک)
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے کورونا کیئر سینٹر میں آتشزدگی سے کورونا وائرس سے متاثر13 مریض ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے کمرے(آئی سی یو)میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ آئی سی یو کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ واقعہ صبح 3 بجے پیش آیا جس کے سبب13 افراد ہلاک ہو گئے ۔ تشویشناک حالت میں ان مریضوں سمیت 21 مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔مرنے والوں میں آٹھ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ حکام نے کہا کہ مرنے والوں میں6 انتہائی بزرگ تھے۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے2 لاکھ فی کس اورمتاثرین کیلئے50 ہزار فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔