نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3112817ہو گئیں ،کیسز14کروڑ70لاکھ53ہزار سے تجاوزکر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں3112817ہو گئیں،کیسز14کروڑ70لاکھ 53ہزار سے بڑھ گئے
بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں192310ہو گئیں،کیسز1کروڑ69لاکھ51ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ میں تیسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں389609ہوگئیں ،کیسز1کروڑ43لاکھ8ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں102713افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد54لاکھ73ہزار تک پہنچ گئی ۔روس میں107900افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز47لاکھ53ہزار تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں127417ہو گئیں ،کیسز44لاکھ3ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں119021افراد موت کی آغوش میں چلے گئے، متاثرین کی تعداد39لاکھ49ہزار تک پہنچ گئی ۔ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد38011اور کیسز45لاکھ91ہزار تک پہنچ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 46 لاکھ سے زائد اور 1کروڑ 92 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔