لاہور (ویب ڈیسک)
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور میں شام 6 بجے کے بعد فوج کنٹرول سنبھالے گی۔
ذرائع کے مطابق کسی شخص کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایمر جنسی کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ سرکاری ملازمین دفتر کا کارڈ دکھا کر سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ فوج 150 گاڑیوں میں گشت کرے گی۔
یاد رہے گزشتہ روز کورونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے تحت گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد اپنی ضرورت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا اور اہم فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، وہاں لاکھوں کی تعداد میں روزانہ کورونا میں مبتلا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اموات اتنی زیادہ ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔