وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں،ٹویٹ

 

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں،رمضان پیکج اور سبسڈی کا فائدہ ہر حال میں عوام تک پہنچایا جائیگا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف دے رہی ہے، حکومت پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عمل کیلئے متحرک ہے، وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج اورسبسڈی کا فائدہ ہرحال میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور مل ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، گرانفروشوں کے خلاف 31 ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں، 2 ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج اور 5 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔