لاہور (ویب ڈیسک)
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، کنسلٹنٹ پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن محمد ثاقب عزیز، ڈائریکٹرلائیسنسنگ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ڈاکٹرمحمد انورجنجوعہ، ڈی جی لیبر اور لاہورکے نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ نے شرکت کی اور اجلاس میں گھرکی ہسپتال، ڈاکٹرزرہسپتال،فاطمہ میموریل ہسپتال، سرجی میڈ، نیشنل ہسپتال، حمیدلطیف ہسپتال،شالیمارہسپتال،گلاب دیوی، یونیورسٹی آف لاہورودیگر نجی ہسپتالوں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کیلئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرسپیشل سیکرٹری سلوت سعیدنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکونجی ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے مختص کی گئی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکے مریضوں کو سہولت دینے کیلئے نجی سیکٹرسے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ لاہور میں نجی میڈیکل کالجزکے ساتھ 20 نجی ٹیچنگ ہسپتال منسلک ہیں۔ہر نجی ٹیچنگ ہسپتال نے2ینٹی لیٹرزاور20 بستروں کی مفت سہولت کو کوروناکے مریضوں کیلئے مختص کردیاہے۔ اب ہمارے سسٹم میں نجی سیکٹرکے40 وینٹی لیٹرزاور 400 بستروں کا اضافہ ہوگیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنجی ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات بارے معلومات سنٹرل کنٹرول روم سے شیئرکی جائینگی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ تمام نجی ٹیچنگ ہسپتالوں نے کوروناکے مریضوں کیلئے 2020کے نرخوں کو ریوائزکردیاہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نجی سیکٹرکے ساتھ مکمل کوارڈنیشن میں ہے۔تمام نجی ہسپتال کوروناکے مریضوں کیلئے اپنے نرخوں کو ڈسپلے کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نجی ہسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی میں کے حوالہ سے شکایات کا فوری ازالہ کیاجائیگا۔نیشنل ایمرجنسی میں تمام سٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں گے۔مشکل گھڑی میں عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے نجی سیکٹر حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔کوروناکامقابلہ کرنے اور پھیلاؤکوروکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر جدوجہدکررہے ہیں۔آج دکھی انسانیت کی مددکیلئے سب اکھٹے ہوئے ہیں۔لاہورسمیت پنجاب بھرکے نجی سیکٹر کوروناکے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کوتیارہے۔