پنجاب بھرمیں ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے،عوام کوروناسے بچاؤ کیلئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔وزیر صحت پنجاب

لاہور  (ویب ڈیسک)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایکسپو ویکینیشن سنٹرکا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اور پراجیکٹ ڈائریکٹر احمربھی موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپوویکسینیشن سنٹرمیں مختلف کاؤنٹرزپرعملہ اور ویکسینیشن کروانے آئے شہریوں سے بات چیت کی۔شہریوں نے وزیر صحت سے انتظامات بارے اظہار اطمینان کیا۔ڈپٹی سیکرٹری اورپراجیکٹ ڈائریکٹر احمرنے وزیر صحت کو ایکسپوسنٹرمیں ویکسینیشن کیلئے انتظامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 94ہزارسے زائد شہریوں کو کوروناویکسین لگائی گئی ہے۔ شہریوں کی سہولت کی خاطر پنجاب میں مزیدویکسینیشن سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔ویکسینیشن سنٹرزپرعملہ کی تعدادکوبھی دوگناکردیاگیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ الحمداللہ پاکستان میں سب سے زیادہ ویکسینیشن پنجاب میں ہورہی ہے۔ابھی تک 16لاکھ سے زائد شہریوں کو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگاچکے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب بھرمیں ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔عوام کوروناسے بچاؤ کیلئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔8مئی سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوام کے حق میں کیا۔کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے اگلے 20دن انتہائی اہم ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے پنجاب کی عوام سے عیدکے موقع پر گھروں میں رہنے اور سادگی سے خوشیاں منانے کی اپیل کی۔صوبائی وزیر نے ویکسینیشن سنٹرزپر بہترانتظامات پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم اور ان کی ٹیم کوشاباش دی۔

#/S