پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی2018سے اب تک 790ہیلتھ پروفیشنلزکو باعزت روزگارکیلئے بلاسودقرضے جاری کئے گئےـصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور (ویب نیوز)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا33واں بورڈاجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری واجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شاہدہ فرخ،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عامرحسین غازی،پروفیسرمحمودشوکت و مختلف محکمہ جات کے دیگربورڈممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ بلاسودقرضے فراہم کرنے پرپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کوسراہا۔ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عامرحسین غازی نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ادارہ کی کارکردگی پیش کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجا ب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیا۔بورڈاجلاس کے دوران 32ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔بورڈاجلاس کے دوران 84ویں فنانشل اینڈ ٹیکنیکل اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی اور 8ویں ایچ آر کمیٹی کے منٹس کی منظوری دی گئی۔بورڈاجلاس کے دوران وفات پاجانے والے لونیزکیلئے انڈوومنٹ فنڈقائم کرنے کی منظوری دی گئی اور ملازمین پرپیڈاایکٹ2006کے اطلاق کی منظوری  کے علاوہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ملازمین کی مدت ملازمت میں مزیدتین سال کی توسیع کی جازت بھی دی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ بلاسودقر ضے جاری کئے جارہے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی2018سے اب تک پنجاب میں 790ہیلتھ پروفیشنلزکو باعزت روزگارکیلئے بلاسودقرضے جاری کئے گئے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی 2018سے اب تک ہیلتھ پروفیشنلزکو93کروڑروپے سے زائد کے بلاسودقرضے جاری کئے گئے ۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی2022سے اب تک 45ہیلتھ پروفیشنلزکوبلاسودقرضے جاری کئے گئے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی 2022سے اب تک ہیلتھ پروفیشنلز کو ساڑھے پانچ کروڑروپے سے زائد کے بلاسودقرضے جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی2018سے اب تک ہیلتھ پروفیشنلزکو بلاسودقرضوں کے ذریعے پانچ ہزارسے زائد بے روزگارافرادکو روزگارحاصل ہواہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کوزیادہ سے زیادہ ہیلتھ پروفیشنلز کو بلاسودقرضے فراہم کرنے اور پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو روڈشومنعقدکروانے کی ہدایت بھی کی ۔