موبی لنک مائیکروفنانس پاکرا کی ‘پوزیٹو آؤٹ لک ‘کریڈٹ ریٹنگ حاصل کرنے والا پاکستان کا واحد بینک بن گیا
اسلام آباد، (ویب نیوز )
پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) سے 30 اپریل 2021 کی حالیہ کریڈٹ ریٹنگ جائزے میں "پوزیٹو آؤٹ لک” کی کریڈٹ ریٹنگ حاصل کرنے والا ملک کا واحد بینک (مائیکروفنانس یا کمرشل) بن گیا ہے۔
بینک نے سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں بھی اہم سنگ میل عبور کیا تھا اور پاکرا کی جانب سے انڈسٹری میں واحد مائیکروفنانس بینک کے طور پر مستحکم آؤٹ لک کے طور پر رجسٹرڈ ہوا جبکہ وہ کبھی ایجنسی کی واچ لسٹ میں بھی نہیں رہا۔ اپنی حالیہ جائزہ میں ایم ایم بی ایل بدستور پاکرا کی واچ لسٹ سے باہر ہے اور پچھلی سہ ماہی سے اپنی شارٹ ٹرم / لانگ ٹرم کریڈٹ پروفائل کو A1/A ریٹنگ پر برقرار رکھا ہے۔
ایم ایم بی ایل نے کرونا کے باعث معاشی گراوٹ کے باوجود غیرمعمولی کامیابی اپنے نام کی اور صارفین کا اعتماد جیتنے سے لیکر اپنے آپریشنز کو جدید اور وسیع بنانے کی کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
اس شاندار اعزاز پر ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر سردار محمد ابوبکر نے کہا، "ہم مارکیٹ میں آگے بڑھنے اور صارفین کے مواقع پر توجہ دینے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ ہمارے اہم اہداف چھوٹے و درمیانی کاروبار اور ڈیجیٹل بزنسز کے لئے معاون ہوں گے۔ اس طریقہ کار کی بدولت ہمیں اپنی آمدن میں مزید وسعت لانے میں مدد ملے گی اور انہیں اعلیٰ معیار کے محفوظ پورٹ فولیو، مستحکم مطابقت اور رسک کریڈٹ پریکٹسز کا تعاون حاصل گا۔ ہمارے کام میں صارفین اور شیئر ہولڈرز کا اعتماد برقرار رکھنا سب سے اہم ہے۔”
ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او غضنفر عزام نے کہا، "ہم بے حد خوش ہیں کہ پاکرا کی جانب سے اس مشکل وقت میں ہم پاکستان کا (مائیکرو یا دیگر) واحد بینک ہیں جسے ‘پوزیٹو آؤٹ لک ‘کی ریٹنگ ملی ہے۔ ہم صارفین کا اعتماد جیتنے کے لئے دل سے کام کرتے ہیں اور مالیاتی انتظام، کریڈٹ و رسک کے اپنے معیارات میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آنے والے ماہ اور سالوں میں مزید بہتر انداز سے خدمات فراہم کریں گے۔”
ایم ایم بی ایل ملک میں ڈیجیٹل اور مالی سہولیات اور خدمات کا ایک بڑا نظام رکھتا ہے۔ یہ مصنوعات اور خدمات لاکھوں افراد بشمول خواتین، گھرانوں اور چھوٹے و درمیانی کاروبار کو معیاری مالیاتی خدمات کی باسہولت رسائی فراہم کرتی ہیں۔ اس ڈیجیٹل نظام کی بدولت ایم ایم بی ایل کو پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ میں جدید اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے والے مالیاتی ادارے کے طور پر نمایاں مقام کے حصول میں مدد ملی ہے۔ بینک نے پاکستان کے اندر حال ہی میں اپنے کامیاب آپریشنز کے 9 سال مکمل کئے ہیں۔
موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) کا تعارف
ایم ایم بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک ہے جس کے 12 ملین فعال ڈیجیٹل والٹس سمیت 31 ملین رجسٹرڈ صارفین ہیں۔ ایم ایم بی ایل چھوٹے اور درمیانی کاروباری اداروں کو قرضے فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو 7 لاکھ سے زائد روایتی سطح پر انفرادی اور چھوٹے کاروباری قرضے تقسیم کرچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مارچ 2021 تک 67 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل نانو قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ ایم ایم بی ایل اس وقت 100 برانچز اور ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ریٹیل ایجنٹس کے ملک گیر وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کام کررہا ہے۔ ایم ایم بی ایل نے حال ہی میں سی ایف اے سوسائٹی پاکستان سے "ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک آف دی ایئر” کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ دی پروفیشنلز نیٹ ورک سے "ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن "کی کٹیگری میں بھی سی ایس آر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ حالیہ سالوں میں انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان سے ایم ایم بی ایل کو "بینک آف دی ان بینکڈ” ایوارڈبھی ملا ہے۔ یم ایم بی ایل سے متعلق مزید معلومات کے لئے برائے کرم، اسکی ویب سائٹ (www.mobilinkbank.com) وزٹ کریں۔