ایس سی او نے عیدالفطر منانے کیلئے خصوصی پیشکش کا اعلان کردیا
عیدآفر تین دن جاری رہے گی جس سے صارفین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی

راولپنڈی(ویب نیوز )    سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او)، جو کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں صف اول کی ٹیلی کام کمپنی ہے، نے عیدالفطر کے خوشیوں بھرے لمحات میں اپنی تازہ پیشکش کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے اس شاندار پیشکش کے ساتھ ہمارے صارفین صرف دس روپے کے عوض 2000 منٹ لوکل وائس کالز، 2000 ایم بی ڈیٹا اور 2000 ایس ایم ایس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ایس سی او اس حوالے سے بہت پرجوش ہے کہ وہ اپنی لاجواب پیشکش کے ذریعے صارفین اور ان کی فیملیز اور چاہنے والوں کی عید کی خوشیوں میں شریک رہے۔ آرگنائزیشن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ خصوصی مواقع اور تہواروں پراپنے صارفین کو فوری اور آسان طریقے سے اُن کی ضروریات سے ہم آہنگ رابطے کی اعلیٰ ترین سروسز تک پرکشش اور باکفایت پیکجز کے ذریعے رسائی ممکن بنائے رکھے۔

عیدالفطر کی یہ شاندار پیشکش پہلے دن سے شروع ہو کر عید کے تینوں ایام کیلئے موثر رہے گی جسے ہمارے صارفین *129# ڈائل کرکے حاصل اور عید کی خوشیاں دوبالا کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات ایس سی او کی ہیلپ لائن 111-726-726 پر کال کر کے یا ہماری ویب سائٹ www.sco.gov.pk پر جاکر حاصل کی جا سکتی ہیں۔