اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ حقیقت میں بدل رہا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہائوسنگ کے پروگرام کے تحت بنکوں کو 52 ارب روپے کے قرضوں کیلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کی طرف شروع کئے گئے سفر میں اب تیزی آ رہی ہے۔mk/z