لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب حکومت نے اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب جائیدادوں کی رجسٹری سادہ کاغذ پر ہوگی۔

ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ کے مطابق جائیدادوں کی رجسٹری سادہ کاغذ پر ہوگی، سفید کاغذ پر لکھی رجسٹری پر تین بار کوڈ لگائے جائیں گے، فیصلے پر اس سال پنجاب بھر میں عمل درآمد شروع ہوگا۔

بابر حیات تارڑ نے کہاکہ اسٹامپ پیپرز ختم ہونے سے حکومت کو ایک ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، رجسٹری درج کرنے والا آفیسر اس کا ٹرانسفر بھی درج کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ تمام پٹوار خانے سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ سمیت دیگر نادہندگان کو گرفتار کیا جائے گا۔

ہر تحصیل میں حوالات بنا کر نا دہندہ کو15 روز تک قید رکھا جاسکے گا،

ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں ریکوری کا نظام بہت بہتر ہوا ہے اسے مزید فعال بنا رہے ہیں۔