نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
نیپرا نے بجلی کی قیمت 90پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی ، اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 90پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ،عوام پر 90ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ مالی سال 2020-21کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔نیپرا کو بجلی کمپنیوں نے91ارب 36کروڑ روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستیں دی تھیں، نیپرا اتھارٹی نیڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 90.367ارب روپے کی منظوری دے دی ، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔