نیویارک ،نئی دہلی ، ماسکو (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3296835ہو گئیں ،کیسز15کروڑ83لاکھ27ہزار سے تجاوزکر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں595095ہو گئیں ،کیسز3کروڑ34لاکھ54ہزار 581ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں242398ہو گئیںاور کیسز2کروڑ22لاکھ95ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں421000سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ50ہزار تک پہنچ گئی ۔ ہیں۔فرانس میں 57 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 227 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 48 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 992 ہے۔ برطانیہ میں 44 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار603 اموات ہوچکی ہیں۔ ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 57لاکھ 78ہزار سے زائد اور1 کروڑ 92 لاکھ 52 ہزار سے زائدفعال کیسزہیں۔