فیصل آباد (ویب ڈیسک)
فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر10روپے کلو مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعدمرغی کا گوشت 402روپے سے بڑھ کر412روپے کلو ہو گیا۔برائلر کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 280 روپے جبکہ پرچون ریٹ 287روپے فی کلو جاری کیا گیا،فارمی انڈے 140روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے ۔ گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے اب پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ عید قریب ہے اور سستا پروٹین مزید مہنگا ہوتا چلا جا رہا ہے ۔بڑھتی قیمت کے پیش نظر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔واضح رہے کہ عید قریب آتے ہی چکن ہی نہیں بلکہ شہر بھر میں قصابوں نے بھی مٹن اور بیف کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ850روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہورہاہے۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے جبکہ مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔ شہری حکومتی پالیسیوں پر پھٹ پڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں، عوام کدھر جائے ۔ضلعی انتظامیہ کی توجہ بس چینی پر ہی ہے اور وہ بھی میسر نہیں۔چھوٹا بڑا گوشت سرکاری نرخ ناموں پت نہیں مل رہا۔قصان صافی گوشت کے من مانے ریٹ مانگتے ہیں۔