کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور رپر تیز ی کا رجحان

انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ،مارکیٹ کے سرمائے میں90ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی کا رجحان

کراچی(ویب  نیوز) جمعتہ الوداع کے باعث اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار بند ہونے کی وجہ 4روز تک محدود رہنے والی کاروباری سرگرمیوں کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور رپر تیز ی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس900پوائنٹس برھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں90ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ55.58فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتے کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کا م ،فوجی سیمنٹ ،غنی گلوبل گلا س،ہم نیٹ ورک ،بائیکو پیٹرولیم ،حیسکول پیٹرول ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ازگارڈن نائن ،نیٹ سول ٹیکنالوجی ،کوٹ ادو پاور ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل اورویوز سنگر سر فہرست رہے۔کورونا کی تیسری لہر کے بعد غیر یقینی حالات اور عدم اعتماد کی کیفیت میں اضافے سے کاروباری سرگرمیاں پہلے دن ماند رہیں جس کی وھجہ سے انڈیکس 186.15پوائنٹس لوز کر گیا تاہم حکومت کا آئی ایم ایف سے تقریبا6مشکل شرائط میں نرمی کے لئے رجوع کرنے ،پاور ٹیرف میں مزید اضافے کے بجائے اس شعبے کے قرضوں کا حجم کم کرنے کی حکمت عملی اختیا ر کرنے کی اطلاعات ،وزیر اعظم کی نئی بجٹ میں کاروباری و سرمایہ کاری مواقع بڑھانے کی غر ض سے ریلیف دینے کے عندیے،رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 100انڈیکس کی لسٹڈ کمپنیوں کا منافع 82فیصد کے اضافے سے 245ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے جیسے عوامل مارکیٹ میں تیزی کا ذریعہ بنے اور 3دن کاروباری تیزی سے انڈیکس میں1098.47پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں912.32پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44262.35پوائنٹس سے بڑھ کر45174.67پوائنٹس ہو گیا اسی طرح369.23پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18100.64پوائنٹس سے بڑھ کر18469.87پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30017.35پوائنٹس سے بڑھ کر30475.48پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 90ارب4کروڑ78لاکھ15ہزار693روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب18ارب73کروڑ71لاکھ73ہزار21روپے سے بڑھ کر78کھرب8ارب78کروڑ43لاکھ22ہزار714روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی کی وجہ سے انڈیکس ایک موقع پر 45244.17پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیاتھا تاہم مندی کے سبب انڈیکس43632.28پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1459کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے811کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،584میں کمی اور64کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتے کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  ہفتے کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید152.40روپے سے بڑھ  کر 152.60روپے اور قیمت فروخت152.80روپے سے بڑھ کر153.00روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں  اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید1.10روپے اضافے سے 183.80روپے اور قیمت فروخت  80پیسے بڑھ کر185.50روپے پر جا پہنچی تاہم ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید  210.50روپے سے بڑھ کر211.50روپے اور قیمت فروخت 212.50روپے سے بڑھ کر213.50 پر  ہوگئی۔