کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پرتیزی کا رجحان رہا۔کے ایس ای100انڈیکس300پوائنٹس بڑھ گیا

انڈیکس 47500پوائنٹس سے بڑھ کر47800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سرمائے میں31ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ۔49.09فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں

کراچی (ویب  نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پرتیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47500پوائنٹس سے بڑھ کر47800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں31ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم 49.09فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1دن مندی رہی اور انڈیکس116.37پوائنٹس لوز کر گیا تاہم 4دن کی تیزی سے انڈیکس نے 387.25پوائنٹس ریکور کئے ۔ گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں270.88پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس47563.45پوائنٹس سے بڑھ کر47834.33پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح99.48پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس19110.87پوائنٹس سے بڑھ کر19210.35پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 32542.43پوائنٹس سے بڑھ کر 32564.80پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں31ارب28کروڑ20لاکھ48ہزار163روپے روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ83کھرب15ارب80کروڑ53لاکھ77ہزار180روپے سے بڑھ کر83کھرب47ارب8کروڑ74لاکھ25ہزار343روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر47892.20پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس47388.55پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ16ارب روپے مالیت کے50کروڑ82لاکھ83 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 14ارب روپے مالیت کے38کروڑ85لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2096کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے969کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1029میں کمی اور98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹریٹ کارپوریشن ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،غنی گلوبل گلا س،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،سلک بینک لمیٹڈ ،لوڈز لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،بائیکوپیٹرولیم ،سٹی فارما لمیٹڈ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،الشہیر کارپوریشن،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،حیسکول پیٹرول ،پاکستان المونیم اور ہم نیٹ ورک سر فہرست رہے ۔