کراچی :ایک ہفتے کے دوران ڈالر 55پیسے تک مہنگا ہوا

انٹر بنک میں قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.85روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے بڑھ کر159.95روپے ہو گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے اضافے سے قیمت خرید 159.40روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت160.20روپے پر جا پہنچی

کراچی ( ویب  نیوز) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کاا ضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.85روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے بڑھ کر159.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 159.40روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت159.70روپے سے بڑھ کر160.20روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر 60پیسے بڑھ گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188.40روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر220.20روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قدر میں استحکام رہا تاہم برطانوی پونڈ80پیسے سستا ہو گیا ۔

کراچی:ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت 850روپے تک بڑھ گئی

 گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا12ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے باعث فی اونس سونا1801ڈالر سے بڑھ کر1813ڈالر کی سطح پر جا پہنچا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی زیر تبصرہ مدت کے دوران ایک تولہ سونا850روپے مہنگا ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا1لاکھ8ہزار850روپے سے بڑھ کر1لاکھ9ہزار700روپے کا ہو گیا اسی طرح729روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت93ہزار321روپے سے بڑھ کر94ہزار50روپے ہو گئی تاہم ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا7ڈالر سستا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ اوردس گرام سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ۔