پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور ہر تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس بڑھ گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس46ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا

کراچی (ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور ہر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس بڑھ گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس46ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 104ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے تجاو زکر گیا جبکہ53.21فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار ی اتار چڑھا کا شکار رہی تاہم تیزی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا ،گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46287.68پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 45211.21پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان میں سی پیک پر مبینہ طور پرا مریکہ کے نئے اعتراضات ،ایل این جی کی درآمدات رکنے سے تونائی کے ممکنہ بحران کے خدشات اور6ڈالر قرضوں کے اجراسے متعلق آئی ایم ایف حکام کی جانب سے کوئی واضح مثبت اشارہ نہ ملنے جیسے عوامل نے اسٹاک مارکیٹ کو2دن مندی کی زد میں رکھا ۔جبکہ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں ،ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں بہتری آنے سے سرمایہ کاروں میں امید کی نئی کرن پیدا ہونے اور پاکستان کی افغانستان ،ترکی و سینٹرل ایشیاممالک میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 35فیصد برآمدات بڑھنے ،آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام سے متعلق مثبت اشاروں ،قطر کی پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل میں سرمایہ کاری و دلچسپی اور نئے ٹریڈنگ سسٹم سے متعلق پیچیدگیاں ختم ہونے پر مارکیٹ میں3دن تیزی کا رجحان غالب رہا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 605.95پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45578.76پوائنٹس سے بڑھ کر46184.71پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 61.61پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17871.80پوائنٹس سے بڑھ کر17933.41پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 31144.25پوائنٹس سے بڑھ کر31596.79پوائنٹس ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب4ارب42کروڑ97لاکھ5ہزار262روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب48ار95کروڑ56لاکھ200روپے سے بڑھ کر79کھرب53ارب38کروڑ85لاکھ30ہزار462روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1693کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے901کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،714میں کمی اور78کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک ورلڈ کال ٹیلی کام ،بینک آف پنجاب ،غنی گلوبل ،بائیکو پیٹرولیم ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ٹریٹ کارپوریشن ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،سروس فیبرک ،لوٹے کیمیکل ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل ،ایزگارڈنائن ،میپل لیف ،میرٹ پیک اورفوجی سیمنٹ سر فہرست رہے ۔